گردآلود طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

0 271

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 23 اور 24 مئی کو بالائی علاقوں میں گردآلود طوفان، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، اور لاہور میں بارش متوقع ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، کرک، اور وزیرستان میں 23 اور 24 مئی کو بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ژوب، زیارت، بارکھان، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.