دھمکیاں اور منتیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں، نیر بخاری
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیربخاری نے کہا ہے کہ دھمکیاں اور منتیں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں،پارلیمنٹ کے جاری اجلاسوں کے دوران سرکاری ٹی وی سے خطاب اور پیغامات سوالیہ نشان ہیں۔وزیراعظم کے نشریاتی بیان پر ردعمل میں نیر بخاری نے کہا آیین میں تمام معاملات کا مکمل اور دیرپا حال موجود ہے،حکمران جانتے ہیں آیین کی بالا دستی یقینی ہونے سے قانوں سب کے لئے یکساں استعمال ہوگا،چیرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں تعاون کی پیشکش موجود ہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں پھنسائی گئی عوام سے مدد مانگنا حیران کن ہے،زاتی تشہیری پروگرام کی بجائے عوام مہنگائی گیس بجلی علاج معالجہ میں ریلیف مانگتی ہے،وزیراعظم اپنے ارد گرد موجود نیب زدگان کے خلاف قانونی شکنجہ مظبوطی میں پہل کریں،حکمرانوں ان کے چہتوں .خاندان اور مخالفین کے لئے الگ الگ قوانین ثابت شدہ ہیں۔نیر بخاری نے کہا وزیراعظم اور کابینہ ممبران نے اپنی اپنی کرسیاں قانوں کے سامنے ڈھال بنائی ہوئی ہیں،اداروں کے آزادانہ کام کرنے میں حکومتی عیدیدار خود بڑی رکاوٹ ہیں