سعودی فضائیہ نے حوثی ملیشیا کا ایک اور ڈرون مارگرایا

0 9

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے چھوڑے گئے اور اور ڈرون کومارگرایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادن جاری ایک بیان میں کہاکہ حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے اس ڈرون کو یمن کے شمالی علاقے سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی

جانب چھوڑا تھا۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم شہریوں اور شہری املاک کو اس طرح کے مخالفانہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے آپریشنل اقدامات کررہے ہیں۔یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے گذشتہ جمعرات کو بھی خمیس مشیط کی جانب ڈرون چھوڑا تھا اور جنوبی صوبہ عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا تھا۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا تھاکہ ڈرون اسکول کی عمارت پر گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.