کراچی کے پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق
کراچی کے پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے، 2 جاں بحق
کراچی(ویب ڈیسک) کلفٹن کے علاقے میں بے نظیر بھٹو شہید پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے متعدد افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 جاں بحق، 2 بے ہوش اور دیگر لاپتا ہیں۔
بوٹ بیسن چورنگی کے قریب بے نظیر بھٹو شہید پارک کے اندر جھیل میں بدھ کے روز 2 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے بعد کئی افراد ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔ اس دوران ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم نے ایک لاش بدھ کی شب اور دوسرے شخص کی لاش جمعرات کی صبح نکالی۔
رضاکاروں نے ایک دوسرے کو بچانے کے لیے ڈوبنے والے دیگر 2 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جب کہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری مدد نہ ملنے پر علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دیا ۔
[…] کراچی میں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا گیا، ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں […]