وزیر اعلٰی بلوچستان کا موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج بھارت میں کرانے کا حکم

0 105

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موذی امراض میں مبتلا غریب طالب علم کا علاج سرکاری اخراجات پر کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ طالب علم آریان شاہ پھیپھڑوں اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر طالب علم آریان کا ٹرانسپلانٹ تجویز کردہ بھارتی طبی ادارے سے کرایا جائے گا۔

صوبائی محکمہ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.