کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر فائرنگ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

0 66

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا، جب حملہ آور فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔ جاں بحق سیکورٹی گارڈ کی شناخت حضور بخش کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.