ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لی جائے: مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

0 56

ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لی جائے: مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

مری: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبل انعام کی سفارش فوری طور پر واپس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا “امن کا دعویٰ” جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔

پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کے ہاتھ افغانستان، فلسطین، لبنان اور شام کے بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں، ایسے ملک کا صدر امن کا داعی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں طاقت کا مظاہرہ کر کے چینی اقتصادی اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے، اور موجودہ عالمی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ ٹرمپ نے انتخاب جیتنے کے لیے امن کا نعرہ لگایا، مگر ایران پر حملہ کر کے خود کو جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی کا دعویٰ اس وقت بھی سامنے آیا جب پاکستان نے بھارت کی دفاعی طاقت کا جواب دیا، لیکن ٹرمپ نے اسے اپنی کامیابی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات ممکن ہیں، لیکن غلامی ہرگز قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی قومی خودمختاری، عوامی حقِ حکمرانی اور معاشی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.