حکومت کا عید الاضحی پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک )حکومت نے عیدالاضحی کے لیے تین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کے لیے تین دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری تعطیلات 31 جولائی جمعہ، ہفتہ یکم اگست اور اتوار 2 اگست کی ہوں گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق غیرضروری سفرسے روکنے کے لیے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی تاہم کورونا وبا کے روک تھام کے ایس و پیزپرعمل درآمد کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔