وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی منظوری دے دی،معاون خصوصی شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا

0 158

اسلام آباد: (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی منظوری دے دی، معاون خصوصی شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ کا قلمدان دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کر دی، معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا،مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا عہدہ تبدیل کر دیا گیا، ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی بنایا گیا ہے۔ ملک امین اسلم کاعہدہ وفاقی وزیرکےبرابر ہوگا،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قلمدان میں تبدیلیوں پر وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم سے رابطہ کر کے اعتماد میں لیا۔
اس سے قبل 6 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی تھیں۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کر کے اکنامک افیئر کی وزارت سونپ دی گئی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ ایم کیوایم کے امین الحق کو ٹیلی کمیونی کیشن کا قلمدان دے دیا گیا۔
فخرامام کو وزارت فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دیا گیا ہے اور بابر اعوان کی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے انہیں وزیراعظم کے پارلیمانی امور کا مشیربنایا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.