پراجیکٹ کے اجراء کا بنیادی مقصد عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے،ضیاء لانگو

0 156

پشاور(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کو دورہ پشاور کے دوران خیبر پختونخوا میں آن لائن ایف آئی آر کے جدید سسٹم منصوبہ کے بارے میں بریفننگ دی گی
صوبائی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور افتخار خان،ایم ڈی آئی ٹی بورڈ پشاور شہباز خان نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی نگرانی کیلیے ڈی آئی جی رینک کے افسر کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے لیے کنٹرول روم سنٹرل پولیس آفس پشاور میں قائم کیا گیا ہے
اجلاس کے شرکاء نے وزیر داخلہ بلوچستان کو بتایا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے طریقہ کار کچھ اس طرح بنایا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے سب سے پہلے کنٹرول روم میں تحریری شکایت موصول ہوتی ہے جس کے بعد وہ شکایت متعلقہ تھانے کو بھیجی جاتی ہیتھانے میں ابتدائی تفتیش کے بعد ہی فیصلہ ہوتا ہے شکایت کو ایف آئی آر میں تبدیل کیا جائے یا نہیں کیونکہ پولیس افسران کے مطابق کئی ایسی شکایات ہوتی ہیں جس میں ایف آئی ار درج کرانے کی ضرورت پیش نہیں آتی
وزیر داخلہ بلوچستان نے اجلاس کے شرکاء کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ کے اجراء کا بنیادی مقصد عوام کو ان کے دھلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیس نظام میں بہتری لانا ہے۔ جو قابل تحسین ہے اوراس طرح کے نظام کو بلوچستان میں بھی بہت جلد متعارف کرایا جائے گا
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی صوبے کیکسی بھی تھانے میں کسی بھی شخص کے خلاف بغیر کسی خوف و خطر اپنے شکایات درج کرا سکیں گے اور اس نظام کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن بنانے میں بھرپور مدد ملے گی.
انہوں نے کہا کہ اس نظام کو نافذ کرنے کے بعد عوام اور پولیس کے مابین اعتماد بحال ہوگا اور عوامی مسائل کے حل میں بھی بھرپور مدد مل سکے گی. بعد ازاں وزیرداخلہ بلوچستان کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ میں قائم کورونا نکنٹرول روم کا بھی دورہ کرایا گیا اوراس حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.