اب عوام کیساتھ حمزہ شہباز کیا کرنے جارہے ہیں؟خود ہی بتا دیا

1 491

اب عوام کیساتھ حمزہ شہباز کیا کرنے جارہے ہیں؟خود ہی بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلی پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ارکان اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے رہنماوں اور ممتاز شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمااور نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گورنر ہاوس میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں

 

کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔نو منتخب وزیراعلی پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلی برقرار رہے تھے۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] حمزہ شہباز 3 ہفتے بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.