صوبائی حکومتیں قومی شاہراہوں کو کھلا رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں کوالرٹ رکھیں،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مون سون کی ممکنہ بارشوں سے کم سے کم نقصانات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ،قومی شاہراہوں کی بندش سے ایک بارپھر عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی ،صوبائی حکومتیں قومی شاہراہوں کو کھلا رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں کوالرٹ رکھیں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ سال کے مون سون بارشوں کے نقصانات کاازالہ اب تک نہیں ہوسکاہے اگر مزید کوتاہی برتی گئی تو کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہوسکتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ،کوئٹہ سے جیکب آباد اور کوئٹہ سے براستہ ژوب بین الصوبائی سفر کو برقراررکھنے کیلئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ سربراہان کو الرٹ رکھناچاہےے کیونکہ پچھلے سال کے مون سون بارشوں کے دوران بلوچستان کو بڑے پیمانے پرنقصانات کاسامناہوا تھا لوگ کھانے پینے کی اشیائے کیلئے پریشان تھے کیونکہ کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ ،بولان اور حب کے مقام پر قومی شاہراہیں سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے ،اس سلسلے میں صوبائی حکومت بلوچستان ،پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ فوری طورپر مون سون بارشوں کی صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، مون سون کی ممکنہ بارشوں سے کم سے کم نقصانات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ،قومی شاہراہوں کی بندش سے ایک بارپھر عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی ،صوبائی حکومتیں قومی شاہراہوں کو کھلا رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں کوالرٹ رکھیں ۔