نو مئی مقدمات: عمران خان سے تفتیش کیلئے پولیس ٹیم جیل پہنچ گئی، ٹیسٹ بھی ہونگے

0 65

نو مئی مقدمات: عمران خان سے تفتیش کیلئے پولیس ٹیم جیل پہنچ گئی، ٹیسٹ بھی ہونگے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کے لیے پولیس کی ٹیم آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

عمران خان کے خلاف 9 کے 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی 12 رکنی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

بانی پی ٹی آئی گزشتہ روز لاہور پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، انہوں نے نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی شرط رکھی تھی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا 25جولائی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا ہے۔

لاہور پولیس کی ٹیم 12 انسپکٹرز پر مشتمل ہےجس کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف ہیں، پولیس آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے تین ٹیسٹ کرے گی جس میں ان کا پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.