ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو‘مودی کے دور میں دنیا بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے ،وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بیان

1 120

اسلام آباد  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مدد گار ہو۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا مودی کے دور میں بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے سفاکی،قتل،ہجوم کا تشدد یہ ہے آرایس ایس اور بی جیپی کی حکمرانی میں نیا بھارت ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کی کال ہے، کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے،ہم دامے،سخنے ورمے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔آمین

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ سال اقتصادی ترقی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.