بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے،وزیر خارجہ

0 192

اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا جھوٹا ناٹک رچانا چاہتا ہے، بھارتی میڈیا 100 کے لگ بھگ دہشت گرد داخل ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوا تو بھارت پاکستان پر انگلیاں اٹھا سکتا ہے، مقبوضہ وادی میں عوام کو اشیائے خورونوش اور دواں تک رسائی نہیں، دنیا کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، دنیا اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیرخارجہ شاہ محمووقریشی نیبھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیاہے، مقبوضہ کشمیر میں100دہشت گرد داخل ہوئے ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر انگلیاں اٹھائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر پاکستان اپنا فرض نبھارہا ہے ، 23 دن پہلیاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کوخطوط لکھے، خدشہ ہے بھارت ایک نیاناٹک رچانیوالاہے اور پاکستان پرالزام لگاسکتاہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا بھارت کوخدشہ ہے لوگ نکلیں گے تووادی میں خون خرابہ ہوگا، شدید تشویش ہے آج مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، ہیومن رائٹس تنظیموں کی توجہ دلاناچاہتاہوں، کشمیریوں کے گھروں میں کھانے پینے کو کچھ نہیں، نماز جمعہ کے بعد لوگ ضرورباہرنکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کوخط میں فالس فلیگ آپریشن کا ذکر کیا تھا، ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا ہے، بھارت کو ایف اے ٹی ایف پر منہ کی کھانی پڑی، کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا گیا ہے۔وزیرخارجہ نے مزید کہا بھارت نے پاکستان کو بلیک کرانے کی کوشش کی، بھارت کو ایشیا پیسفک گروپ میں ناکامی ہوئی ہے، آج پوری قوم یک زبان ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں وہ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کریں، ٹرمپ نے ہم سے وعدہ کیاہے کہ مودی سے بات کریں گے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو جانے کی اجازت دی جائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.