افغانستان کی صورتحال ،شاہ محمود قریشی کا تاجکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کے دورے کااعلان

0 6

افغانستان کی صورتحال ،شاہ محمود قریشی کا تاجکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کے دورے کااعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کیلئے تاجکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کے دورے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’’اسپائیلرز‘‘آج بھی متحرک ہیں ،بھارت کے افغانستان پر اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں ،ہمارا فوکس کسی ایک گروپ پر نہیں،پاکستان کی سوچ افغانستان کی

بہتری ہے،ہندوستان اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو خطے کی کوئی خدمت نہیں کریگا،بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا،عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہیے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی میڈیا نے میرے کابل جانے کا واویلا کیا،بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی ،وزیر خارجہ نے کہاکہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے،بھارتی میڈیا کو بات کرنے سے پہلے تصدیق کرنا چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.