عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،کورٹ روم کے باہررزلسٹ آویزاں کردی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج زیبا چوہدری کے خلاف کیس کرنے کے معاملےکے نوٹس کی سماعت آج ہوگی۔
عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملےکا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، ہائیکورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ کورٹ روم کے باہرآویزاں کردی گئی ہے جب کہ اس کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی عدالت طلب کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جلد شوکاز نوٹس جاری ہونےکا امکان ہے۔
یاد رہےکہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر کیس کرنے کا بیان دیاتھا۔
[…] عمران خان کو عدالت سے بڑی ریلیف مل گئی […]