بارشوں سے سینکڑوں لوگ شہید اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں،علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

1 347

بارشوں سے سینکڑوں لوگ شہید اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں،علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

کوئٹہ(پ ر)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے امیر علامہ محمد صادق،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے نائب امیر سید غریب شاہ جیلانی، تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار ترجمان ڈاکٹر سید احمد رضا شاہ،ودیگرنے کہا ہے کہ پوری بلوچستان اس وقت سخت ترین مشکل حلات سے دوچار ہے بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے انسانی زندگی خطرے میں ہیں،سیلابوں نے زرعی زمینوں کو سخت ترین نقصانات پہنچایا ہے۔سیلاب زدہ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے بیٹھے وقت گزار رہے ہیں،بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف وبائی امراض پھیلانے کا خدشہ ہے جس کیلئے پہلے سے حکومت کو ہی اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہر طرف تباہی،پانی گھروں میں داخل ہونے سے

 

سینکڑوں کچے مکانات منہدم ہوگئے ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں اور کئیں بستیاں مٹ گئے لوگوں کی قیمتیں اشیاء سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ زمینی راستوں کو جلد بحال کیا جائے باہر اضلاع سے متاثرین علاج و معالجہ کیلئے آتے ہیں،لیکن زمینی راستوں کی منقطع ہونے کی وجہ سے مریض پہنچ نہیں سکتی منہدم مکانات کیلئے فنڈز ریلیز کیا جائے۔انہوں مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے اکثر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئی،خصوصا زراعت اور مال مویشی سب سے زیادہ متاثر ہوچکا ہے۔لوگوں کے نقصانات کے ازالے اور ان کی بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں ذریعہ معاش زراعت اور مال مویشی ہے وہ بارشوں سے تباہ ہوئی پورے سال بچوں کی دو وقت کی روٹی محنت کیے اس مہنگائی کی دور میں مزید فاقہ کشی پر مجبور ہوگے حکومت زمینداروں کی مداوا کرے۔

You might also like
1 Comment
  1. عمران says

    افسوسناک خبر سنانے والے کے زرہ حلیہ اور لباس کو تو ملاحظہ فرمائیں ”ایسا لگتا ہے جیسے کسی شادی پر آیا ہوا ہے ”
    سب کو اپنی شہرت حاصل کرنے کا کیڑا ہے ”دکھ تو انسانوں کو ہوتا ہے ‘مگر یہاں شکل انسانی میں حیوان بستے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.