عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لا کر انکے معیار زندگی بہتر بنانا ہے،گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے اطمینان بخش ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب معاشرے کے غریب اور نادار افراد کو مالی امداد براہ راست پہنچ جاتی ہے. بیسپ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبار اور ان کی پوری کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اصل مقصد معاشی طور پر ناآسودہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لا کر ان کے معیار زندگی بہتر بنانا ہے. یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ
میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی. گورنر بلوچستان نے کہا کہ غریب عوام کیلئے مالی امداد کے حصول کے طریقہ کار اور برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کو مزید بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے. گورنر نے یقین دلایا کہ بہت جلد دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بات کی جائیں گی کہ ہم کس طرح برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا اور خاص طور پر بیسپ کے ثمرات بلوچستان کی تمام منتشر آبادی تک پہنچا سکتے ہیں. اس سلسلے میں ہمارا ہر ممکن تعاون آپ کے ساتھ رہیگا