ایران بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی زائرین کو آج پاکستان منتقل کیا جائیگا
ایران بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی زائرین کو آج پاکستان منتقل کیا جائیگا
ایران میں بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانی زائرین کو خصوصی طیارے سے آج سکھر منتقل کیا جائے گا۔
خصوصی طیارہ دوپہر 12 سے ایک بجے کے درمیان ایران سے سکھر ایئرپورٹ پہنچے گا۔
سکھر ایئرپورٹ پر ایران بس حادثے کا شکار زائرین کو منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ زائرین کی میتوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 32 زائرین جاں بحق ہوئے تھے۔
سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہوئے۔