چمن پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن کے زیراہتمام کے زیراہتمام پشتون کلچر ڈے عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا

0 147

چمن پشتونخواملی عوامی پارٹی چمن کے زیراہتمام کے زیراہتمام پشتون کلچر ڈے عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیا ۔گزشتہ روزچمن پشتونخوا ملی عوامی پارٹی چمن کے زیراہتمام ضلعی دفتر سے ایک بڑی ریلی جلوس پشتونخوامیپ کے ضلعی سنیئر معاون حاجی صحبت خان کی قیادت میں نکل کر شہرکے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس پارٹی کے ضلعی دفترکے سامنے اختتام پذیر ہوئی بیان میں مزیدکہاگیاکہ تاریخ اورقوموں کی ترقی انکے رسم ورواج سے منسلک ہے رسم ورواج اورپشتون ثقافت کو زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اورکوشش رہے گی ثقافت منانا ہرقوم کا حق ہیں لیکن پشتون قوم کی تاریخ ،ثقافتی ودیگر لحاظ سے مالامال ہیں ہمیں اپنی ثقافت پر فخرہے پشتون افغان یوم ثقافت ہمارے رسم ورواج کی یاد دلاتی ہے ہمیں اپنی ثقافت کی پہچان کی بقاء کیلئے پشتون افغان یوم ثقافت جوش وخروش سے مناتے ہیں اورپارٹی کے جھنڈے تلے منائی گئی اورڈھول کی تاپ پر پشتون ثقافتی اتن بھی کی گئی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.