کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں، بابر اعظم

1 146

کھیل کے لیجنڈ سے سیکھنے پر خوش ہوں، بابر اعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے وزیراعظم ہاو¿س میں ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاہے کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ

خوشی کی بات ہے۔بابر اعظم نے وزیراعظم ہاو¿س میں عمران خان سے ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کی۔بابر اعظم نے لکھا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات زبردست رہی، کھیل کے لیجنڈ سے خود سیکھنا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ نے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق قیمتی مشورے دیے، اور اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔وزیر اعظم عمران خان نے قومی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو بے خوف ہو کر ورلڈ کپ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والد کے ہمراہ کمسنی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.