اپنے دور حکومت میں کرپشن کسی کو کرنے نہیں دونگا، نصیب اللہ مری

0 253

اپنے دور حکومت میں کرپشن کسی کو کرنے نہیں دونگا، نصیب اللہ مری

کوہلو(نامہ نگار)اپنے دور حکومت میں کرپشن کسی کو کرنے نہیں دوں گا مخالفین سے میرٹ اور ترقیاتی کام ہضم نہیں ہورہے ہیں جو منفی پروپگنڈا کررہے ہیں محکمہ تعلیم اور محکمہ حیوانات میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار حلقے سے منتخب صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ خان مری نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تقسیم تقرری آڈر محکمہ تعیلم و حیوانات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اپنے شہید بھائی میر گل خان مری کی نقش قدم پر سو سے زائد نئے ملازمین کو میرٹ پر بھرتی کئے ہیں اپنے دور حکومت میں تمام

تقرریاں میرٹ پر کروں گا اگر کسی نے بھی کوئی رقم دی وہ اپنے رقم ان سے واپس کرلیں مجھے حلقے کے عوام نے پوسٹوں کو فروخت کرنے کے لئے نہیں منتخب کیا ہے جو امید لیکر لوگوں نے منتخب کیا ہے ان کے امیدوں پر پورا اترنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں کچھ مخالفین اپنے سیاست کو چمکانے کے لئے منفی پروپگنڈا کررہے ہیں انہیں میرٹ اور ترقیاتی کام ہضم

 

نہیں ہورہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ سرکاری آسامیاں خریدنے کیلئے بولی لگاتے تھے جو کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں لوگوں نے سرکاری پوسٹوں کے لئے اپنے جائیدیں،قیمتی زیورات بیچ کر پوسٹ خریدیں ہیں اب وہ وقت گزر گیا ہے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ کسی صورت مایوس نہ ہوجائیں اور سیاسی مخالفین کی منفی پروپگنڈا پر کان نہ دہراہیں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے مزید بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی نوجوان میرٹ کی امید لیکر میدان میں اتریں ان کی قابلیت کے مطابق انہیں بھرتی کیا جائے گا تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ کے بڑے بھائی میر نثار احمد مری، ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی سمیت سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین اور شہری کثیر تعداد میں شرکت کی_

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.