زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافت کا تحفظ کرتی ہیں،قادر بلوچ

0 279

زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافت کا تحفظ کرتی ہیں،قادر بلوچ

خاران(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے بلوچستان و ملک کے دیگر صوبوں میں بسنے والے پشتون بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔

ہمارا ملک اور صوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔ منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ پشتون قبائل کے لئے 23 ستمبر کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے،پشتون قبائل نے ہمیشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.