میرواہ گورچانی میں سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے تالہ بندی کر کے احتجاج کیا گیا

0 51

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے صوبہ بھر کی طرح تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرواہ گورچانی میں ٹوکن اسٹرائیک اور تالا بندی کر کے بھرپور احتجاج کیا گیا-احتجاج کے باعث سینکڑوں مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور وہ علاج کروائے بغیر واپس چلے گئے تاہم صرف ایمرجنسی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی-اس موقع پر ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے رہنماؤں ملک محمد حنیف ،محمد وسیم یوسفزئی اور دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤنس دیا جائے،پینشن ریفارمز کا کالا قانون واپس لیا جائے اور بینوئل فنڈ اور گروپ انشورنس دیا جائے- انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پُرامن احتجاج حقوق کی حصولی تک جاری رہے گا-اس موقع پر مظاہرین حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے رہے-

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.