ملک میں مہنگائی، معیشت کی بہتری اور تمام مسائل کاحل نئے الیکشن سے شروع ہو گا، شاہد خاقان عباسی

0 211

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی بہتری اور تمام مسائل کاحل نئے الیکشن سے شروع ہو گا اور الیکشن میں دھاندلی نہ ہو، عوام کی امانت میں خیانت نہ ہو، بند کمروں میں حکومت اور وزیراعظم کے فیصلے نہ ہوں تو عوامی حکومت سے ملکی مسائل حل ہوں گے۔

صوابی میں (ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ووٹ چوری کیا گیا،صوابی کے ایم این اے قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں اور ملک میں مسائل کے ذمہ دار بھی ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کومفلوج کر دیا گیا ہے،عوام کی بات اسمبلی پر نہیں ہو سکتی ہے، لیکن اب عوام کی بات سڑکوں پر ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی بھی اس میں قصور وار ہیں، وہ وزیراعظم کے دباﺅ پر ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں،قومی اسمبلی میں ملک مسائل اور عوامی مفادات کی بات نہیں ہوتی ہے، پانچ منٹ میں اسمبلی اجلاس ختم ہو جاتا ہے، سپیکر اگر اسمبلی نہیں چلا سکتا ہے تو سپیکر کاعہدہ چھوڑ کر چلے جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے جبکہ پی ڈی ایم آج بات کرتی ہے کہ ملک میں کسی کو حق حاصل نہیں ہے کہ وہ آئین کو توڑے، قانون کو پامال کرے اور آئی جی کو اغواءکرے، وزیراعظم کو عوام کی فکر نہیں ہے، آئی جی پولیس کو اٹھانے کی فکر ہے، وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا ہے، سندھ کے عوام آج سوچتے ہیں کہ اگر آئی جی کو اغواءکرلیا جائے تو عوام کیسے محفوظ ہیں، آئین کو توڑا گیاہے لیکن پی ڈی ایم کسی کو آئین و قانون کو توڑنے نہیں دے گی،عوام کےلئے آواز اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت اس لئے دینا ہے کہ ملک سے مہنگائی اور مسائل ختم کرنے ہیں، ملک میں مثبت چیز نہ ہونے کے خلاف اٹھنا ہے، بے روزگاری کو ختم کرنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.