سیلابی آفت کا حجم بہت بڑا ہے جس سے نبرد آزما ہونا اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، ربابہ خان بلیدی

0 229

سیلابی آفت کا حجم بہت بڑا ہے جس سے نبرد آزما ہونا اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، ربابہ خان بلیدی

نصیر آباد( خ ن)پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو اتوار کو یہاں ڈپٹی کمشنر نصیر آباد انجینئر عائشہ زہری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور جاری ریلیف و بحالی سرگرمیوں سے متعلق بریفننگ دی اور ضلع میں سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی رہنماءمیر عطاءاللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی بھی موجود تھے ،ڈاکٹر ربابہ

خان بلیدی نے کہا کہ سیلابی آفت کا حجم بہت بڑا ہے جس سے نبرد آزما ہونا اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہیں ،تاہم صورتحال اب بھی بدستور قابل توجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بحالی کے عمل کے لئے ضروری ہے کہ سروے کے عمل کو شفاف بناکر مستحق افراد تک امداد پہنچائی جائے ۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد عائشہ زہری کو پاکستان انجنئیرنگ کونسل کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.