اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ درانی کا لیویزو پولیس کے ہمراہ مسلم باغ بازار کا اچانک دورہ
مسلم باغ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ درانی نے لیویزو پولیس کے ہمراہ مسلم باغ بازار کا اچانک دورہ کیا جسمیں گرانفروشوں اور نانبائیوں کے خلاف کاروائی کی۔ کم وزن والے پیڑے بنانے والوں کے تندور سیل اور جرمانہ کیے گئے۔جن کا وزن برابر تھا انھیں شاباش دیا۔ نیز دکاندسروں کو نرخ نامہ اویزاں کرنے اور ان پر عمل درامد کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس عمل کو خراج تحسین پیش کی