الفا کریک ویو پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ہے، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ھزارہ، سینیٹر منظور کاکڑ، ایم پی اے نصراللہ زیرے، سابق گورنر ظہور اغا، ایم پی اے قادر نائل، سالار کاکڑ ،ذیشان، سجاد اچکزئی ، محمد آصف ترین، سید صادق اغا،ڈاکٹر لعل کاکڑ اور دیگر نے سکوئیر فٹ مارکیٹنگ اینڈ ٹائیکون ڈیولپرز کا مشترکہ الفا کریک پروجیکٹ ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکسپو کی افتتاح کوئٹہ سے ہونا خوش آئند ہے آج کے دور میں اپنا گھر کے خواب کی تعبیر کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے امید کرتے
ہیں کہ الفا کریک ویو پروجیکٹ بروقت مکمل کرکے بلوچستان کے عوام کی توجہ کنسٹرکش کے کاروبار کی طرف مبذول کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگے الفا کریک ویو پروجیکٹ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق، مناسب ترین اور بہترین پروجیکٹ ھے بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام کے زریعہ آمدن ،تجارت کے مواقع اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہو گا الفا کریک ویو پروجیکٹ ایکسپو 2022 کی تقریب میں ڈاکٹر، وکلاء، صحافی، بیوروکریٹ تاجر برادری مکتبہ ،ڈاکٹرز، شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پروجیکٹ کو بلوچستان کے عوام کے لئے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا اس پروجیکٹ کے مکمل بریفنگ کے بعد اس میں سرمایہ کاری کامیابی اور مستند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے