کوئٹہ میں 29اکتوبر کو طوفان اقصیٰ کانفرنس کے دورس نتائج برآمدہونگے،مولاناعبدالواسع
جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ کوئٹہ میں 29اکتوبر کو طوفان اقصیٰ کانفرنس کے دورس نتائج برآمدہونگے ،فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعیت علماءاسلام کا واضح موقف ہے اورجمعیت علما اسلام فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام عالم اسرائیلی جارحیت و بربریت کو رکوائیںقائد جمعیت مولانافضل الرحمن طوفان اقصیٰ کانفرنس میں خصوصی شرکت کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈیجیٹل میڈیا کے ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزجمعیت علما اسلام کے
صوبائی امیر حضرت مولانا عبدالواسع کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈیجیٹل میڈیا کے فعال ورکروں کا اجلاس ہوا اجلاس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ سوشل میڈیا کے چیرمین ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا جمال الدین حقانی اور ضلع کویٹہ کے سوشل میڈیااراکین مولوی نصیب اللہ حقمل حافظ ظہوراحمد ھنوی حافظ عنایت اللہ صابر خان کاکڑ حافظ محمد عارف حافظ احمدشاہ عابداللہ حافظ محمود اللہ محمداولیا محمددینار محمد عمران کاکڑ سیف برادرز حافظ نوید سحررودیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں جس میں 29 اکتوبر کو عظیم الشان طوفان الاقصی کانفرنس کی تشہیر کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں.اجلاس سے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے رکن حاجی عین اللہ شمس نے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کے تمام ساتھیوں کو طوفان الاقصی کانفرنس کامیاب بنانے پر زور دیا.انہوں نےکہاکہ کانفرنس کے بعد باضابطہ طور پر صوبائی ڈیجیٹل
میڈیا سیل تشکیل دیا جائے گا اور ساتھیوں کی تجاویز کو عملی جامہ پہنایا جائے گا.اجلاس کے آخر میں صوبائی امیر صاحب نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں 29اکتوبر کو طوفان اقصیٰ کانفرنس کے دورس نتائج برآمدہونگے ،فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعیت علماءاسلام کا واضح موقف ہے اورجمعیت علما اسلام فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام عالم اسرائیلی جارحیت و بربریت کو رکوائیںقائد جمعیت مولانافضل الرحمن طوفان اقصیٰ کانفرنس میں خصوصی شرکت کرینگے،سوشل میڈیا کو موجودہ جدید دور میں اہم کردار ہے ،نوجوان سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے منزل پر توجہ دیں تاکہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھاجاسکے۔