وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، چوہدری پرویز الٰہی

0 200

لاہور :  سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پہلے دن سے ہی کہہ رہا ہوں کہ نہ تو وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، ہمیں مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھنا ہو گا، اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور پہلے دن سے ہی کہہ رہا ہوں کہ نہ تو وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھنا ہو گا، اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے متفقہ حکمت عملی پر گامزن ہیں۔(اح+م ا)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.