فیصل آباد،نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر مزید ایک پردیسی کولوٹ لیا #
فیصل آباد نوسر بازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر مزید ایک پردیسی کولوٹ لیا، تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق رحیم یار خاں کے رہائشی چوبیس سالہ مقصود ولد نصیر احمد کو عبدالرشید غازی چوک میں نوسر بازوں نے اپنی باتوں میں بہلا پھسلا کر نشہ آور اشیاء کھلا دیں اسکی جیبوں سے پانچ ہزار کی نقدی و موبائل فون نکال لیا اور رفوچکر ہو گئے جسے نیم بیہوشی کے عالم میں ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔