باجوڑ مولاناالیاس شہید کی شہادت عظیم سانحہ ہے، مولاناجمال الدین حقانی

0 159

کوئٹہ(ویب ڈیسک)باجوڑ مولاناالیاس شہید کی شہادت عظیم سانحہ ہے انکی قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہارمعاون سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مولاناجمال الدین حقانی نے ایک اخباری بیان میں کہا مولاناالیاس شہید کے شہادت عظیم سانحہ ہے انکی شہادت حکومت وقت پر سوالیہ نشان ہے ہم انکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا جمعیت علمائے اسلام علمائے دیوبند کی عظیم جماعت ہے اور علمائے کرام نے

اسکی آبیاری اپنی خون سے کی ہے علماء کرام کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے علماء کرام ایسے اوچھے ہتکنڈوں مرعوب نہی ہونگے علمائے کرام ہی ظالم کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میدان عمل میں نکلے ہے اور آخر دم تک میدان میں رہینگے اورموجودہ ظالم ناروا حکومت کے ناروا عزائم خاک میں ملائیں گے آپ جتنے علماء کو شہید کرتے ہیں علماء کی مشن تیزی سے آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے روز اول سے پاکستان کی بقا اور

اسلام اور عوام کی حقوق کی بات کی اور کلمہ حق ہر ظالم کے سامنے بلند کیا ہے اس وقت بھی قائد ملت اسلامیہ رہبر امت سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو متحرک اور اکھٹا کرکے اسلام اور عوام کی جنگ لڑرہے ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں نااہل حکومت کو گھر بجوائینگے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں کمر بستہ ہوکر جمعیت علمائے اسلام کا پیغام گھر گھر تک پہچائیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.