گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی وولٹیج کی کمی سے شہر کے عوام کی زندگی اجیرن ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

1 216

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکریٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگرنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی وولٹیج کی کمی سے شہر کے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔ اس جانب صوبائی حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہوگی، اکثر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کے حوالے سے عوام کی آواز

سننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ،بجلی،گیس،صحت ،تعلیم ،ٹریفک ، صفائی ستھرائی اور امن و امان کے اعصاب شکن مسائل پر نئی صوبائی حکومت توجہ دے۔ سابقہ صوبائی حکومت نے تین سال محلاتی سازشوں، بدترین بےقاعدگیوں اور کرپشن کے ذریعے بلوچستان کے وسائل کو تباہ وبرباد کرنے میں گزارے، اب اس کا ازالہ ہونا چاہئیے ،امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے ، انہوں نے کہا کہ پورا شہر ٹریفک میں بری طرح پھنس چکا ہےجس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے برعکس غفلت اور سستی سے کام لیا جارہا ہے، شہر کے اہم راستوں پر چلنا محال ہوگیا ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔تعلیم اور درس گاہوں کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے اخلاص اور محنت سے کام کرنا ہوگا،عبد الرحمن رفیق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.