اسلام آباد کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر

0 255

اسلام آباد:(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلر ریٹائر ہو گئے۔قائداعظم یونیورسٹی کے وی سی محمد علی ریٹائر ہو گئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا القیوم بھی ریٹائر ہو گئے، اس کے علاوہ اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یاسین زئی بھی ریٹائر ہو گئے.ذرائع

وزارت تعلیم کے مطابق تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قائداعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کا فیصلہ جمعرات تک کردیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.