گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف ہمارے کاروائیوں روزانہ کے بنیاد پر جاری رہیں گی، اسسٹنٹ کمشنر چمن
چمن(خ ن)۔ڈپٹی کمشنر چمن عبدالحمیدزہری کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرشہزادعلی زہری کے سربراہی میں ایس ایچ او جہانگیر تحصیلدار احمدخان ایم ٹی او محمدحنیفیا نے لیویز اور پولیس فورسز کے ہمراہ شہرکے مختلف بازاروں میں سرکاری نرخ نامے سے زیادہ قیمت لینے پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر عوام کیلئے
آسانیاں پیدا کرے دودھ فروشوں نے انکے مرضی کے مقرر کردہ ریٹ کے باوجود جو 125روپے فی کلو دودھ اور 135 روپے فی کلو دہی کے ریٹ مقرر کی لیکن دودھ فروشوں نے من مانی کے ریٹ لگا? جس کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی کر کے دودھ اور دہی کے 6 دکانیں سیل کی 5دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا اس کے علاوہ تندور مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر
نے کہاکہ ان گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف ہمارے کاروائیوں روزانہ کے بنیاد پر جاری رہینگے علا¶ہ ازیں ضلعی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر چمن ڈاکٹر شہزادہ نصیراحمد بابر اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی اور سینئر میڈیکل آفسر ڈاکٹر محمدعلی کاکڑ ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی نے روزانہ کی طرح ایک دفعہ پھر ہسپتال کی مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزادہ نصیراحمد بابر اور سینئر میڈیکل آفسر ڈاکٹر محمدعلی کاکڑ نے تمام میل اور فیمیل ڈاکٹر حضرات اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہدایات جاری کیے اور انھیں پابند کیا کہ وہ صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02 بجے تک اپنے ڈیوٹی پر اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیںہسپتال کو مزید بہتر بنانا اور مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی ہم سب مشترکہ ذمہ داری بنتی اور ہمارے فرائض میں شامل ہیں