ہمارے وطن اورساری دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ،عبدالرحیم زیارتوال
) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال ، مرکزی سیکرٹری عبدالرﺅف لالا ، مرکزی سیکرٹری صابرین خان چغرزئی ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ،سندھ کے صوبائی نائب صدر سکندر خان اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمود نے کہا ہے کہ خان شہید عبدالصمدخان اچکزئی نے اپنی قومی سیاسی جدوجہد کا آغاز فرنگی استعمار کے خلاف کیا تھا ،انگریزوں کے پشتونخوا وطن اور برصغیر پاک وہند سے نکالنے میں پشتونوں کی قربانیاں سب سے زیادہ ہے لیکن پشتون آج اس ملک میں اپنے وطن کی تقسیم کے علاوہ سخت بے روزگار کے شکار ہیں ،اب تک پشتون قومی وحدت، قومی تشخص اور اپنے قدرتی وسائل پر سیاسی واک واختیار سے محروم ہیں ،پشتوزبان ،آج بھی تعلیم ، دفتر اور کاروبار کی زبان نہیں ،پاکستان بننے کے بعد خان شہید کا ملک کو حقیقی فیڈریشن پر مبنی آئین دینے ،ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر خودمختار پارلیمنٹ کے قیام کا مطالبہ تھا لیکن بدقسمتی سے ان باتوں کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے سلسلے میں کوئٹہ میں منعقدہ ہونیوالے مرکزی جلسہ عام کی تیاری کے سلسلے میں شار اول علاقائی یونٹ، پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلاس ، پشتون باغ میں اولسی جرگے اور 2نئے ابتدائی یونٹوں کے قیام ، بروری علاقائی یونٹ کے کمیٹی اجلاس اور پامیر ابتدائی یونٹ کی نئی کابینہ کے انتخاب کے موقع پر منعقدہ اجلاسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ آج بھی پشتونخوا وطن نظر انداز ہے ،سیلاب کی تباہ کاریاں سب کے سامنے ہیں نقصانات کے ازالے کا کوئی منصوبہ بندی نہیں آج بھی ہماری سرزمین پر دہشتگردی کے واقعات جاری ہے، پشتونخواملی عوامی پارٹی ہر قسم کے دہشتگردی کی مخالفت کرتی ہے ہمارے وطن اورساری دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کئے جارہے پشتونوں کے روزگار ، کاروبار کی تحفظ چاہتے ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پنجاب ، سندھ میں پشتونوں کو سرومال کے تحفظ کا مسئلہ درپیش ہے ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ملک اور خصوصاً لاہور ، کراچی ، سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں پشتونوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر وقت جمہوریت ، قوموں کی برابری کی بات کی ہے اور پارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیاہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔ مقررین نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ میں منعقدہونیوالے مرکزی جلسہ عام بروز جمعہ 2دودسمبر دوپہر 1بجے بمقام صادق شہید فٹبال گراﺅنڈ کی تیاری کے سلسلے میں شب وروز محنت کرے اوروطن دوست ، قوم دوست ، جمہوریت پسند تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخی اور عظیم الشان جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ پارٹی اجلاسوں ، اولسی جرگوں سے شار اول علاقائی یونٹ سے علاقائی سیکرٹری غنی تلوال، فضل ترین، صورت خان کاکڑ،نور محمد پانیزئی ، اسلم خلجی ، پشتون آباد علاقائی کمیٹی کے اجلاس اور اولسی جرگے سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان دوتانی ، سینئر معاون سیکرٹری جبار ہمدرد ، غلام اولسیار ۔ پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی نافع اچکزئی کی رہائش گاہ پر اولسی جرگے سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ، سینئر معاون سیکرٹری ادریس اچکزئی ،حاجی نافع اچکزئی ، صلاح الدین خان ، پرویز خان نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر افغانیہ اور احمد شاہ ابدالی کے نام سے دو نئے ابتدائی یونٹوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ بروری علاقائی یونٹ کے کمیٹی اجلا س اور پامیر ابتدائی یونٹ کے حلف وفاداری کی تقریب سے علاقائی سیکرٹری اختر لونی ، ضلعی کمیٹی کے رکن ملک عمر کاکڑ ، سینئر معاون سیکرٹری دلدار خان نے خطاب کیا ۔