عوام کی امیدیں مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت سے وابستہ ہیں،جما ل شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ میرٹ اور شفافیت کے ذریعے ٹکٹوں کی تقسیم کو یقینی بنائے گا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو کیونکہ پارٹی ٹکٹ لینے کے لئے بڑی تعداد میں عوامی نمائندوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروائی ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پارٹی کے ٹکٹ لینے کے لئے درخواستیں جمع کرنے والے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بلوچستان بھر سے عوامی نمائندے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کررہے ہیں۔ بڑی تعدادمیں 8 فروری 2024ء ہونے والے انتخابات میں پارٹی پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے لئے جس طرح بلوچستان کے طول و ارض سے عوامی نمائندوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہے اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کی امیدیں مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت سے وابستہ ہے کیونکہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی چھٹکارا دلاکر ترقی کی راہ پرگامزن کیا تھا اور آنے والے دور میں بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے گی اور پارٹی کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر یقینی بنائے گا تاکہ کسی بھی شخصیت کی حق تلفی نہ ہو اور پارٹی برسر اقتدار آکر مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔