بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں ہے ، وزیر تعلیم شفقت محمود

0 3

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں ہے ،این جی او کیساتھ مل کر بچوں کیلئے نیا پروگرام متعارف کروایا ہے ،جس کے تحت سکولوں میں بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ڈیوارمنگ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاتون اول کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مہم میں شرکت کی ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری منسٹری کا مقصد ہے جہاں جہاں بچوں کو تعلیم دی جائے وہاں انکی صحت کا بھی خیال رکھا جائے ۔ انہوکںنے کہاکہ بڑی تعداد میں بچوں کو متوازن غذا میسر نہیں ہے ،این جی او کیساتھ مل کر بچوں کیلئے نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت سکولوں میں بچوں کی آنکھوں کا چیک اپ کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیوارمنگ کا پروگرام اگر صحیح ہو تو 25 فیصد بچے باقاعدگی سے سکول آئیں گے ،25 فیصد بچے پیٹ درد کی بیماری کی وجہ سے چھٹی کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.