علیزے شاہ نے اردو فلکس کے لیئے نئی ویب سیریز’’دلہن اور ایک رات‘‘سائن کرلی

0 53

مانگا منڈی(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اردوفلکس کے لیئے نئی ویب سیریز’’دلہن اور ایک رات‘‘ سائن کرلی۔تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے اردو فلکس کے ساتھ گذشتہ روز اس ویب سیریز کے معاہدے پر دستخط کیئے ہیں اس ویب سیریز کا آغاز جنوری کے دوران ہی کردیا جائیگا علیزے شاہ کے پرستار بھی اس نئی ویب سیریز کا بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار کررہے ہیں

۔اردو فلکس کے اس پلیٹ فارم سے کئی اوریجنل ٹائیٹلز کی ویب سیریز اور ڈرامے اردو ڈبننگ کے ساتھ پیش کیئے جائینگے۔اداکارہ علیزے شاہ کا کہناہے کہ ان کی یہ نئی ویب سیریز اپنے اوریجنل ٹائیٹل کے ساتھ پیش کی جائیگی ۔علیزے شاہ جنہوں نے سال 2019 میںڈرامہ’’عہد وفا‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اب پہلی مرتبہ کسی ویب سیریزمیں جلوہ گرہورہی ہیں۔اردو فلکس ترکی ڈراموں

،فلموں ،کارٹونز اور دیگر پروڈکشنز کو اردو ترجمہ کے ساتھ ناظرین کے لیئے پیش کرے گا۔اس ویب سیریز کو ایماکس میڈیا کے پلیٹ فارم سے تیار کیا جارہاہے اور یہ پاکستان کا پہلا اردواوٹی ٹی پلیٹ فارم ہوگا جو اریجلنلز ٹائیٹلز کے ساتھ ناظرین کو تفریح فراہم کرے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.