اپوزیشن جماعتیںاستعفیٰ دینا چاہتی ہیں تو دیں پھر رکاوٹ کیا ہے،شاہ محمود قریشی

0 5

ملتان ( ویب ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیںاستعفیٰ دینا چاہتی ہیں تو دیں پھر رکاوٹ کیا ہے۔ نیب میں بہتری کی گنجائش موجود ہے لیکن سودا نہیں کریں گے۔ملتان میں ناقص حکمت عملی کے باعث اپوزیشن کو شہید بننے کا موقع دیا گیا۔ بدھ کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ اپوزیشن جماعتیں استعفیٰ دینا چاہتی ہیں تو ضرور دیں پھر یہ کیا رکاوٹ ہے کہ استعفے قیادت کو پہنچا دیے جائیں

اگر وا قعے استعفے دینا چاہتے ہیں تو 31 دسمبر تک آپ کے استعفے اسپیکر اسمبلی کو پہنچ جانے چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور جلسے کے حوالے سے وزیراعظم کی واضح ہدایت تھی کہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے لہٰذا جو ہوا وہ سب نے دیکھا۔

ملتان میں ناقص حکمت عملی کے باعث اپوزیشن کو شہید بننے کا موقع دیا گیا، اگر انہیں اسٹیڈیم میں آنے دیا جاتا تو نہ یہ غازی رہتے نہ شہید رہتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے، ہم ضد نہیں پکڑے ہوئے، ہمارے دروازے بند نہیں ہیں کچھ ایشوز پر آپ بات چیت کرنا چاہتے ہیں ہم تیار ہیں, لیکن اگر آپ احتجاج کرنا چاہتے ہیں

تو ہم آپ کی خاطر مدارت کرنے کو تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک بڑی جماعت ہے لیکن اب وہ منتشر ہورہی ہے اور جو بیانیہ یہ لے کر چل رہے ہیں اس میں جے یو آئی متفق نہیں دکھائی دے رہی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.