اسسٹنٹ کمشنر کچلاک عوید ارشاد بھٹی نے کچلاک بازار سے بھاری گاڑیوں کو کچلاک مشرقی و مغربی بائی پاس روڈ پر منتقلی کے لئے سائن بورڈز نصب کر دئیے
(ویب ڈیسک)
کچلاک.. اسسٹنٹ کمشنر کچلاک عوید ارشاد بھٹی نے کچلاک بازار سے بھاری گاڑیوں کو کچلاک مشرقی و مغربی بائی پاس روڈ پر منتقلی کے لئے جہانگیر آباد، جلوگیر اور کلی صوفی کے مقامات پر بڑے بڑے سائن بورڈز نصب کر دئیے ہیں، جہاں بھاری ٹرانسپورٹ کو کچلاک شہر کے بجائے بائی پاس پر منتقل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، کچلاک ٹریفک پولیس اور پولیس موبائل ٹیم کے ساتھ نگرانی بھی کی، جنھوں نے نہ صرف ہیوی ٹرانسپورٹرز کی رہنمائی کی، بلکہ خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے.
شہریوں نے کچلاک بازار میں ٹریفک بوجھ کم کرنے اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک عوید ارشاد بھٹی، ڈی ایس پی کچلاک آصف خان ،سیکریٹری آر ٹی اے اور کچلاک ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا.
[…] پر تاجر تنظیموں اور لواحقین نے احتجاج کیا تھا اسسٹنٹ کمشنرسلیم خان کاکڑ نے تحصلدار احمد خان لیویز نائب رسالدار محمد حنیفیا […]