حج پر جانیوالی خواتین کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
حج پر جانیوالی خواتین کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
حج پر جانیوالی خواتین کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے، اسلامی یونیورسٹی میں 5 روزہ حجاج ٹرینرز کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔حجاج ٹرینرزکی اختتامی تقریب کے موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ اس دفعہ خواتین کو پہلی دفعہ عبایا بھی دیا جائے گا، حج خود سے خدا تک کے سفر کا نام ہے، آپ لوگ حج پر جانیوالے افراد کی بھرپور رہنمائی کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ اس دفعہ خواتین کو پہلی دفعہ عبایا بھی دیا جائے گا
جس پر پاکستانی پرچم بنا ہوگا، حج پر جانیوالے تمام افراد پاکستان کے سفیر ہیں۔دوسری جانب پاک حج موبائل ایپ کا باقاعدہ اجرا کر دیا گیا ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنائی ہے، نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، وزیرمذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کیا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے
کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ موبائل ایپ کے ذریعے عازمین حج کیلئے تمام معلومات با آسانی دستیاب ہوں گی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ہدایت کے مطابق ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلیکیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے،عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں،
ایپ میں حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں رہائش کے معاملات شامل ہیں۔عازمین حج ایپ کے ذریعے رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس موقع پر کہا ہے کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارےکی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،حج آپریشنز سے متعلق
موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایپ سے حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔