مذاکرات شروع؛ حکومت کے 7 اور پی ٹی آئی کے 3 ارکان اجلاس میں شریک

0 53

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے، اس سلسلے میں حکومت کے 7 اور پی ٹی آئی کے 3 ارکان اجلاس میں شریک ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 3 رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جب کہ حکومت کی جانب سے عرفان صدیقی، علیم خان، اسحاق ڈار، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور رانا ثنا اللہ بھی پہنچ گئے۔واضح رہے کہ حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے پہلے دور کا ان کیمرہ اجلاس ہوگا، جس میں مذاکرات کا مقام اور ٹی او آر طے کیے جائیں گے۔حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجا پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی سے عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، تاہم وزیراعلیٰ پختونخوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، حامد خان اور سلمان اکرم راجا آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.