وزیراعلیٰ میرجام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی اور تمام اتحادی جماعتیں متحدہیں ،حاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی( این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ؍صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ واسا کوئٹہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ میرجام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی اور تمام اتحادی جماعتیں متحدہے تحریک عدم اعتماد کی باتیں خام خیالی ہیں ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان کی حکومت اپنیء آئینی مدت پانچ سال پورے کریگی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و واسا نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان کا صوبے میں نعم البدل نہیں وہ انتہائی ایماندار محنتی اور پڑھے لکھے سیاسی رہنما ہیں جو صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں مختصر عرصے میں موثر قانون سازی کی گئی تعلیم اور صحت کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی گئی جن کے ثمرات سے عوام جلد مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میںصوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے بعض عناصر سستی شہرت کیلئے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں حکومتی تبدیلی کی افواہیں اڑائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ مخالفین پانچ سال انتظار کریں انہوں نے کہاکہ بعض سیاسی لوگ میر جام کمال خان اور صوبائی حکومت کے خلاف بے بنیاداور من گھڑت الزامات لگاکر صرف اپنے دل کو تسکین پہنچانے اور دِل بہلانے کے سوا کچھ نہیں ، کچھ مفاد پرست اپوزیشن کو ساتھ ملا کر جام کمال خان کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائینگے، یہ اِنکا خواب تو ہوسکتا ہے لیکن عملاََ اور حقیقت میں کچھ نہیںجام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت ایک مضبوط اور مستحکم حکومت ہے، تمام اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں متحدہیں اوروزیراعلیٰ جام کمال خان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک لانے کی باتیں والوں کا جام کمال کی حکومت ختم کرنے کی خواہش کبھی پورا نہیں ہوسکتا سازشیں کرنے والے عناصر چاہے کتنے بھی بے بنیاد الزامات اور منفی پروپیگنڈہ کرے اورچاہے جتنی بھی سازشیں کریں وزیر اعلی جام کمال خان کی قیادت میں مخلوط صوبائی حکومت نے عوام کی اُمیدوں اور اُمنگوں کے مطابق جو عہد و پیماں عوام کے ساتھ کئے تھے۔اس پر پورا اُتر رہی ہیںصوبائی حکومت نے صوبے کی تاریخ میں عوام کی بھلائی و بہتری کے لئے قابلِ قدر اور قابلِ رشک کام کئے ہیں اور کچھ پر کام ہورہا ہے، جسکی وجہ سے کچھ لوگوں سے صوبائی حکومت کی قابلِ قدر کارکردگی ہضم ہو نہیں پارہی، اپنے مفاد کی خاطر جام کمال کی صوبائی حکومت پر بے جا، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگاکر صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی باتیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکن اِن من گھڑت، بے بنیاد باتوں پر اپنا کان نہ دھریں، انشاء اللہ جام کمال خان کی قیادت میں اتحادی صوبائی حکومت اپنے پانچ سال پورا کریگی اور عوام کے ساتھ جو عہد و پیماں کیے تھے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔
[…] کے عوام کی خد مت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میرجام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے اور […]