اوتھل :نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ اپنے مرحوم والد اور دادا کے نقش قدم پر چل کر احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی اتوار کے روز بذریعہ ہیلی کاپٹر مانگیہ گوٹھ شہہ لاکھڑا پہنچے

1 81

اوتھل :نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ اپنے مرحوم والد اور دادا کے نقش قدم پر چل کر احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے:وزیراعلیٰ بلوچستان

اوتھل(رپورٹ/حنیف چنہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے مانگیہ گوٹھ یوسی شہہ لاکھڑا میں مرحوم سردار سلیم مانگیہ کے صاحبزادے سردار عبدالحق مانگیہ کی دستار بندی کرکے انہیں مانگیہ اور مسن قبائل کا سردار منتخب کردیا،تفصیلات کیمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی اتوار کے روز بذریعہ ہیلی کاپٹر مانگیہ گوٹھ شہہ لاکھڑا پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم سردار سلیم مانگیہ کے صاحبزادے سردار عبدالحق مانگیہ کی دستار بندی کرکے

انہیں مانگیہ اور مسن قبائل کا سردار منتخب کردیا،تقریب میں نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ کو پرنس احمد علی بلوچ،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ،سردار عبدالمجید جاموٹ،سردار روئیداد رونجھو،سردار اختر جان انگاریہ،سردار رسول بخش برہ،سردار غلام رسول موسیانی،سردار شیر محمد مانڈڑہ،سردار علی اکبر آچرہ،سردار رحمت اللہ خاصخیلی،سردار غلام سرور چنہ،سردار عبدالرشید پھورائی،پیر گلا شاہ جیلانی،پیر جمیل شاہ جیلانی،سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی، سردار عمران گلاب رونجھو،سید شاہجہان شاہ،سردار محمد حسن شاہوک،وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو،صوبائی وزیر میر عارف محمد حسنی،مشیر برائے اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی،مکھی پریم چند لاسی،سردار عبدالمجید گنگو،سردار محمد یوسف سیاں ودیگر نے پگ کو ور لگا کر دستار بندی کی۔

تقریب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کا کہنا تھا کہ نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ ایک کم عمر نوجوان سردار منتخب ہوا ہے جس کے قاندوں پر آج اپنے قبائل کی بڑی ذمہ داری عائد ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ اپنے مرحوم والد اور دادا کے نقش قدم پر چل کر احسن انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے،

انہوں نے کہا کہ مرحوم سردار سلیم مانگیہ ایک نیک انسان تھے جو تبلیغ پر نکلے اور دین کی دعوت کے دوران اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ہم اللہ پاک سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔اس موقع پر نومنتخب سردار عبدالحق مانگیہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی،سردارذادہ محمد رفیق مانگیہ نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کو سندھی ٹوپی اجرک پہنائی اور رہنما بی اے پی سابق وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ نے صوبائی مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی کو ٹوپی و اجرک کا تحفہ دیا۔جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مہر اللہ الفت نے سرانجام دیئے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] میں کیس دائر کریں ہم دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں اور ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تحصیلدار کو فوری طور پر ضلع […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.