عمران خان کی دھمکی ؟ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے،مریم اور نگزیب
عمران خان کی دھمکی ؟ عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکی کس کےلئے تھی؟ جب نوازشریف وزیر اعظم تھے ، تم ریاست ، عدالت ، پارلیمان کو دھمکیاں دے رہے تھے ؟،عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا، آپ بچ نہیں سکتے،
آپ نے عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا،شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ آپ کو گھر بھیجنے کےلئے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ہم آپ کی طرح ایمپائر کی انگلی کی دھمکی نہیں دیتے،عمران خان عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑدیں۔وہ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور بلال کیانی
کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ روز ملک کے مسلط وزیراعظم نے عوام سے جس طرح مخاطب ہوئے ان کی ذہنی توازن کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ،یہ شخص کیا اب برسر اقتدار رہنے کے قابل ہے جو عوام، ریاست اور پارلیمان کو دھمکی دیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز کی تقریر ایک نااہل، چور اور اقتدار کے ہوس میں مبتلا شخص کی تقریر تھی ،اب اسے معلوم ہوچکا ہے کہ وہ اب گھر جارہا ہے،