پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

0 33

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی

پی ٹی آئی اراکین کے منظور کیے گئے استعفوں کی تعداد 113 ہوگئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔
سپیکر قومی اسمبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.