مزید استعفے منظور کیے جانے پر فواد چوہدری کا رد عمل
مزید استعفے منظور کیے جانے پر فواد چوہدری کا رد عمل
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ملک انتخابات کے مزید قریب آگیا ہے، اس بحران کا واحد حل قومی انتخابات ہیں، حکومت کتنا عرصہ عوام سے کترائے گی،آخر فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اور فیصلہ ووٹ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز حکومت 172 لوگوں کی حمایت کھو چکی ہے، امپورٹڈ وزیراعظم حکومت بچانے کےلیے لوٹوں پر انحصار کررہے ہیں جب کہ راجا ریاض کو بچانے کے لیے اسپیکرکے اقدامات کے نتیجے میں 40 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ محدود تعداد میں اسمبلی جانے کا مقصد راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے فارغ کرنا تھا، اس قومی اسمبلی کی کوئی نمائندہ حیثیت نہیں کہ اس میں واپس جائیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پارٹی ارکان کے مزید استعفے منظور کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے راجا ریاض کو بچانے کے لیے یہ اقدام کیا۔
[…] فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ سے متعلق تحریری حکم جاری […]