کوئٹہ،گیس لیکج کے باعث باپ اور تین بیٹے جاںبحق ہوگئے

0 200

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر گھر میں گیس لیک ہونے سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ سخت سردی سے بچنے کیلئے دکان کے عقب میں واقع کمرے میں گیس سے چلنے والا ہیٹر آن کیا گیا تھا، جس سے گیس لیک ہونے سے چاروں افراد کی اموات واقع ہوئی۔امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ چاروں افراد جاں محمد روڈ پر واقعہ دکان میں کام کرتے تھے اور

رات کو دکان کے عقب میں بنائے گئے کمرے میں سو رہے تھے۔ چاروں کی اموات سوتے ہوئے۔جاںبحق ہونے والوں میں50سالہ امان اللہ ،26سالہ حفیظ اللہ ،22سالہ محب اللہ اور 30سالہ قاری حبیب اللہ شامل ہیں،واقعہ کا علم صبح ہوا، جب اہل علاقہ نے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.